ابدالی روڈکارپٹ مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار‘ تاجروں کو مشکلات

Nov 26, 2018

ملتان (نیوزرپورٹر) تجاوزات کی بھرمار ٹریفک جام رہنا پولیس گشت نہ ہونے سے چوریوں میں اضافہ اور صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے انجمن تاجران ابدالی روڈ کارپٹ مارکیٹ کے مسائل کے حوالے سے تاجروں نے نوائے وقت سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث سرشام ہی مارکیٹ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے جنرل سیکرٹری عابد حسین خان نے کہا کہ مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار ہے خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے سینئر نائب صدر محمد علی قریشی اور وقاص ملک کا کہنا ہے کہ سپیڈو بسوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم خان نے کہا کہ پولیس گشت نہ ہونے کے باعث رات کو اکثر چور تالے توڑ کر قیمتی سامان لے جاتے ہیں باقر حسین اور نعیم بیگ نے کہا کہ صفائی کا عملہ اکثر غائب رہتا ہے ۔ محمد یوسف اور عمران احمد نے کہا کہ سیوریج کی لائن بوسیدہ ہو چکی ہے پانی سڑک پر کھڑا رہتا ہے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل کی ج انب خصوصی توجہ دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں