پاکستان کو کمزور کرنے کی ہرسازش کا منہ توڑ جواب دیاجائیگا،سیماجیلانی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی))پاکستان مسلم لیگ(ن)راولپنڈی کی سنیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ کراچی میں چین کے قونصل خانے اور اوکزئی ایجنسی میں دہشت گر دوں کے بزدلانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کوکمزور سمجھنے والوں کی ناپاک سازشوں کو قومی اتحاد کے ساتھ ناکام بنایاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف حکومت کا 100دن کا پلان ہوائی،خلائی،خیالی اور تصوراتی ثابت ہوا،حکومت خیالی پلائوپکاکر کہتی ہے قوم کا پیٹ بھر گیا ہے،قوم اب عمل چاہتی ہے،حکمران چاہے خلاء میں جائیں یا ملک سے بھاگیںتحریک انصاف کی حکومت کو 100روزہ کارکردگی کا حساب دینا پڑے گا،عمل اور کام کے بجائے بڑے بڑے دعوے تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کا گلاگھوٹنے کے بعد اب موجودہ حکومت جھوٹے مقدمات اور احتساب کے نام پر ڈرادھمکا کر اپوزیشن کودباناچاہتی ہے۔،حکومتی رویے کے باوجوداپوزیشن جماعتیں جمہوریت کی بقاء کیلئے تحمل کا مظاہرہ کررہی ہیں،حکمران چور چور کے نعرے لگاتے ہیں مگر یہ بتانے کو تیارنہیںکہ چوری کہاں ہوئی ہے،تاریخ میں پہلے کبھی ایسے نہیں تھاکہ نیب یا سرکاری افسر میڈیا پر آ کر بات کرے۔مسلم لیگی رہنما بیگم سیاجیلانی نے مزیدکہاکہ مدینے کی ریاست میں تو یہ نہیں تھاکہ اپنے ارد گرد چورڈاکوبٹھائیں اور دوسرے پر انگلی اٹھائیں،حکمران پہلے اپنے اردگرد چوروں کا احتساب کرے،مالی اور باورچی کے اکائونٹ کھلوانے کے بانی جہانگیرترین ہے،علیم خان نے کروڑوں روپے کا غبن قبول کیا،عمران خان پچھلے تین سالوں سے پرویزالٰہی کو سب سے بڑا ڈاکوکہااب مفادات میں دونوں دوست بن گئے ہیں،عمران خان پرویزالٰہی سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کاجن بوتل سے باہر نکل چکا ہے،حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے مکمل طورپر مایوس ہوچکی ہیتحریک انصاف کو اندازہ ہی نہیں کہ وہ حکومت میں آ گئے ہیں،جب تک موجودہ حکومت ہے ہم ان سے جواب طلب کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن