اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ 2008 ءمیں پیپلزپارٹی نے نہیں مسلم لیگ نون نے آئی ایم ایفسے قرض لیا تھا سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے. 2008 ءمیں اسحاق ڈار نے بطور وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے قرض لینا کا مشورہ دیا تھا. اسحاق ڈار نے خزانہ خالی ہونے سے متعلق پریس کانفرنس کی تھی سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے 2008ءمیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لیا. پاکستان کا درآمدی بل تین ارب ڈالرز سے بڑھ کر 12 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا تھا سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 2008ءپاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا شدید دباو تھا. عالمی مارکیٹ میں شدید کساد بازاری تھا۔
مانڈوی والا
.....