راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یوسی90 چک جلال دین کی میرحیدرکالونی میں واسا کی طرف سے ٹیوب ویل بند کرنے کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور شدیداحتجاج کے بعد اپنی مددآپ کے تحت تالے توڑ کربند ٹیوب ویل چلادیا چیئرمین یوسی 90چک جلال دین ملک لیاقت حسین کو بھی اہل علاقہ نے درخواست دی کہ وہ یہ مسئلہ حل کرائیں جنہوں نے ان سے کہا کہ آپ لوگ فوری ایس ڈی او واسا ملک جاوید کے نوٹس میں معاملہ لائیں لیکن جب شنوائی نہ ہوئی تو پانی کی بوند بوند کو ترسے شہریوں نے ٹیوب ویل کنکشن بحال کردیا اس موقع پر عبدالقادر،محمد ارشد،صوبیدار خالد احمد،یونس مسیح،گلشن مسیح،گل زادہ خان،محمد صدیق ،عبدالرشید،امیرحمزہ،غلام قاسم،گلزاراحمد ،سرتاج خان ودیگراہلیان علاقہ کثیرتعدادمیں موجود تھے۔