راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے قتل کے 2مختلف مقدمات میں3ڈاکٹر، 2پٹواری اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 7پولیس اہلکاروں کو عدالت طلب کر لیا ہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد ذہین کے خلاف تحصیل ہیڈکوارٹر کے ڈاکٹر احمد ، پٹواری محمد ایوب، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشتیاق علی ، کانسٹیبل محمد ضمیر ، یاسر محمود ، محمد عثمان ، مشتاق احمد ، واجد محمود اور افتخار واجد کو گواہی کے سمن جاری کر کے عدالت طلنب کر لیا اسی عدالت نے تھانہ روات میں درج قتل کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر قاسم ، بنیادی مرکز صحت بگا شیخاںروات کے ڈاکٹر مرتضیٰ اور پٹواری عابد حسین کو گواہی کے سمن جاری کر کے 26نومبرکو عدالت حاضر ہونے کا حکم دیا ہے ۔