ترکی سے ڈاکٹرز کی دورکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Nov 26, 2018

کراچی(نیوزرپورٹر) جان لیوامرض کے بغیر آپریشن طریقہ علاج کے لیے ترکی سے ڈاکٹرز کی دورکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر(متصل سول اسپتال کراچی) کے ڈاکٹرز کوٹی وار پروسیجر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یادرہے کہ سندھ کے سرکاری شعبے کے اسپتال میں یہ پروسیجر پہلی مرتبہ پیر(چھبیس نومبر) کے روز کیا جارہاہے جس پر بیس لاکھ روپے لاگت آئے گی دوملین کی خطیر رقم حکومت سندھ نے فراہم کی ہے اس سے پہلے تھوراسک انڈوویسکیولراینورزمل ریپئیر اسلام آباد میں سرکاری شعبے میں کیا گیا تھا سندھ حکومت کے زیراہتمام پہلی مرتبہ سرکاری شعبے میں اس پروسیجر کے لیے ترکی کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر اے ٹیق کریں گیجبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کی جانب سے سینٹر کے تاحیات سربراہ اور ممتاز سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹر عرفان امجد لطفی ڈاکٹر فہد اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں