کراچی(اسٹاف رپورٹر) حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمیٹی انٹرنیشنل کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ اور قومی امن کمیٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمیر احمد آرائیں نے ورکرز یونین آف پورٹ قاسم (سی بی اے) کے مطالبات کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز پر ظلم و ستم بند کیا جائے اور ان کے مطالبات فوری منظور کئے جائیںوہ مقامی ہوٹل میں یونین کے صدر اخلاق احمد خان اور جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر حسنین عباس زیدی ، اسلم خان و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ چائنیز کمپنی کو 30سال کی لیز اور ورکرز کو بیدخل کرنا سراسر ظلم ہے جمہوری حکومت میں پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کا استحصال سوالیہ نشان بن گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم ڈاک ورکزر کے حقوق کی جدوجہد میںشانہ بشانہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کے مطالبات پورے ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چائنیز کمپنی ورکروں سے نیا ایگریمنٹ کرے اور غیر ادا شدا تنخواہوں کی ادائیگی کرتے ہوئے 1974 کے ایکٹ کے مطابق تمام سہولیات و حقوق فراہم کرے جبکہ تمام پرائیوٹ ٹرمینلز پر ورکروں کو کام کرنے سے بھی نہ روکا جائے۔