لاہور (آئی این پی ) محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کی تجاویز تیار کرلی ہے، دس کلومیٹرکے بعد کرائے میں دس روپے اضافہ تجویزکیا ، کرائے میں اضافے سے سبسڈی کی مد میں کمی آئے گی، سپیڈوبسوں میں بھی بغیرکارڈ سفرکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کی تجاویز تیار کرلی ہے، دس کلومیٹرکے بعد کرائے میں دس روپے اضافہ تجویزکیا ہے،پہلے دس کلو میٹر تک کرایہ 20 روپے وصول کیا جائیگا،محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کرائے میں اضافے سے سبسڈی کی مد میں کمی آئے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں سپیڈوبسوں میں بھی بغیرکارڈ سفرکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سپیڈوبسوں میں اب مسافرکرایہ ادا کرکے سفر کرسکیں گے،ماضی میں بغیر کارڈ سفر کی اجازت نہیں تھی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو بس کے کرائے میں 10روپے اضافے کی تجویزدیدی
Nov 26, 2018