پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا

Nov 26, 2018

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر عامر اقبال کے مطابق کراچی میں شیڈول پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں8ممالک کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے جس میںمصر، ایران، پیرو، میکسیکو، جمہوریہ چیک، ہانگ کانگ،  ملائشیاء،  آسٹریا اور میزبان پاکستان شامل ہے۔ ایونٹ میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں  فیڈریشن نے ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ اور ان کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں