بابر اعظم ایک اور اعزاز میں ویرات کوہلی کے شراکت دار بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) نوجوان بلے باز بابر اعظم نیو زی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکے دوران اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کیساتھ ایک اور اعزاز میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ شراکت دار بن گئے۔ 24سالہ بابر اعظم نے 8ون ڈے سنچریاں سکور کرنے کے بعداپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ ویرات کوہلی اور کوئنٹن ڈی کوک نے بھی 8،8ون ڈے سنچریاں سکور کرنے کے بعد پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...