پولو ان پنک 2018ء ٹورنا منٹ ڈسکون کنسٹرکشن کمپنی نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پولو ان پنک 2018ء ٹورنامنٹ ڈسکون کنسٹرکشن کمپنی نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 7-5 سے شکست کا سامنا ہوگیا۔ سب سڈری فائنل میں اولمپیاء کی ٹیم نے لاہور پیراڈائز ہائوسنگ کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا دیا۔ لاہور پولو کلب اور شوکت خانم ہسپتال کے اشتراک سے منعقدہ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ فائنل میچ کے تیسرے چکر تک ڈسکون کنسٹرکشن کمپنی اور نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر تھا۔ چوتھے چکر میں ثاقب خان خاکوانی نے تین خوبصورت گول کرکے میچ کا پانسہ پلٹ کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں جیتنے والی ٹیم ڈسکون کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے خوبصورت چار گول سکور کیے۔ دیگر میں راجہ ارسلان نجیب نے دو اور شاہ نواز ایاز درانی نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کی طرف سے شاہ شمیل عالم اور میر حذیفہ احمد نے شاندار کھیل پیش کیا۔ میر حذیفہ احمد نے تیل، عدنان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...