بھونیشور (نوائے وقت رپورٹ) انگلینڈ کی ہاکی ٹیم نے بھارت میں ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ میں شریک انگلینڈ ٹیم نے کھانا خود پکانے کا اعلان کیا ہے انگلش ٹیم نے ڈپٹی کمشنر سے اضافی سکیورٹی طلب کر لی برطانوی ٹیم ہوٹل سے دور ٹورنامنٹ میں کھانا بنا کر کھائے گی کچھ عرصہ قبل اڑیسہ سے ہوٹل کا کھانا کھانے سے برطانوی کھلاڑی بیمار ہو گئے تھے ہاکی ورلڈ کپ میں شریک 16 ٹیمیں بھوونشور کے آٹھ مختلف ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔
انگلینڈ کی ہاکی ٹیم کا بھارتی ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار
Nov 26, 2018