کراچی (اے این این) شہر قائد کے علاقے عزیزآباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق زخمی اہلکار کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اہلکار پرفائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔