کراچی +استنبول (این این آئی) ترک قومی اسمبلی کے سپیکر ، سابق وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ ترکی طیب اردگان کے نائب بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ دنیا کی معیشت زوال کا شکار ہے اورعوام دن بدن مسائل کا شکار ہو رہے ہیں مگر ہم ان حالات میں بھی معیشت کو ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔موسید کی یہ 17ویں نمائش ترکی اور غریب ممالک کی معیشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی ۔ وہ استنبول میں 17ویں موسید انٹر نیشنل نمائش کے افتتاح کے مو قع پر مندوبین سے خطاب کر رہے تھے ۔