پاکپتن: شادی میں آتش بازی، کوڑے کو آگ لگنے سے پیسے لوٹنے والے 8 بچے جھلس گئے

پاکپتن(نمائندہ نوائے وقت)شادی کی تقریب میں آتش بازی فصلوں کی باقیات ،کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،بارات سے پیسے لوٹنے والے بچے آگ میں جا گرے، 8 بچے بری طرح جھلس گئے۔بتایا گیا پاکپتن کے نواحی گائوں گوبند پور میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کی گئی آتش بازی فصلوں کے باقیات اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر جا گری جس سے آگ بھڑک اٹھی،بارات پر پھینکے گئے پیسے لوٹنے والے بچے آگ میں جا گرے جس کے باعث علیان،شاہزیب ،عدنان اور حارث وغیرہ 8 بچے بری طرح جھلس گئے،ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برن سنٹر نہ ہونے کے باعث دو شدید جھلسے بچوں کو میو ہسپتال لاہور کے برن سنٹر میں ریفر کر دیا گیا۔حکومت کی طرف سے آتش بازی پر پابندی عائد کی مگر پاکپتن میں پولیس آتشبازی پر عائد پابندی پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...