مظفرآباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے 23 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے سماعت کشمیریوں کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے۔ تارکین وطن کشمیریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ 23 جنوری کو ٹولیوں میں بٹنے کے بجائے اپنے خاندان کے ہمراہ یورپین پارلیمنٹ کے باہر پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ ہندوستانی ہتھکنڈوں کے جواب میں ہمیں ٹولیوں میں بٹنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اکٹھے ہو کر تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ آرمی چیف کے دورہ لائن آف کنٹرول سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے جس پر ان کے شکر گزار ہیں ،ہمیں دوطرفہ بات چیت نہیں تنازعہ کشمیر کا حل چاہیے۔
یورپی پارلیمنٹ میں سماعت سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
Nov 26, 2018