کرتارپورکوریڈور تعلقات میں ایک قدم آگے، امن کو تقویت ملے گی: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دربار کرتار پور کوریڈور کا کھلنا پاکستان بھارت تعلقات میں ایک قدم آگے ہے اور اس سے امن کی کوششوں کو بہت تقویت ملے گی۔ یہ ایک بہت دیرینہ مطالبہ تھا کہ بارڈر کو کھولا جائے تاکہ سکھ زائرین کرتار پور میں آکر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔ اس حوالے سے جب سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ نے بیان دیا تو ان کوششوں کو بہت تقویت ملی اور بھارت کابینہ نے اس کی منظوری دی یہ ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے جس سے ویلجز ٹورزم کا دروازہ کھلے گا اور نارووال کے اندر مقامی طور پر اکنام کی جنریٹ ہوگی، لوگ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا وہ امید رکھتے ہیں جو دو منصوبے اس حوالے سے شروع کیے گئے انہیں پھر سے آگے بڑھایا جائے گا۔ محض ایک سڑک بنا دینے سے کوریڈور کا مقصد حاصل نہیں ہوگا بلکہ جو بابا جی گرو نانک کی جو تعلیمات تھیں وہ انٹر فیتھ ہارمنی پر یقین رکھتے تھے، ضروری ہے کہ ہم کرتار پور میں بین الاقوامی سطح کا ایک انٹر فیتھ ہارمنی سینٹر بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن