ایف الیون تھری سے مسلح افراد تاجر کے بیٹے سے گاڑی چھین کر فرا ر

Nov 26, 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ شالیمار کے سیکٹر میں تین گاڑیوں میں سوار مسلح افراد تاجر کے بیٹے سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے پولیس کو امجد سعید سکنہ ایف ایٹ فورنے بتایا کہ میں اسلام آباد میں بزنس کرتا ہوں میرا بیٹا حذیفہ گھر سے اپنی گاڑی میںدوست سے ملنے کیلئے جا رہا تھا کہ پیچھے سے تین گاڑیوں میں سوار افراد نے پیچھا کیا اور سیکٹر ایف الیون تھری سٹریٹ نمبر 50 میں میرے بیٹے کی گاڑی کو مارا اور اسے گاڑی سے نکال کر اغواء کرنے کی کوشش کی اس دوران مدعی کے بیٹے کی چیخ و پکار پر آس پاس کے گھروں سے لوگ نکل آئے اور ملزمان نے مدعی کے بیٹے کو چھوڑ کر اس کی گاڑی چھین لی ایک ملزم نے مدعی کے بیٹے کو کہا کہ میرا نام ذوالکفل ہے میرا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے میرے بیٹے کی گاڑی میں9 لاکھ روپے بھی پڑے تھے جس نے ریسکیو15 کو کال کی مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم وفاقی وزیر نورالحق قادری کا قریبی عزیز ہے جبکہ ایس ایچ او ارشد نے بتایا کہ معاملہ رقم کے لین دین کا لگتا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزیدخبریں