صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے گھمسان کی جنگ کے بعد حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ گورنری کا دفاعی اعتبار سے انتہائی اہم علاقہ الظاھر ڈاریکٹوریٹ ان سے آزاد کرلیا۔ لڑائی میں 56حوثی باغی بھی مارے گئے جبکہ انہیں شدید مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا جب کہ سرکاری فوج اب الظاھر کے بعد حیدان ڈاریکٹوریٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج نے ایک بیان میں بتایاکہ صعدہ گورنری کے جنوب مغرب میں واقع الظاھر ڈائریکٹوریٹ سے باغیوں کی شکست فوج کی بہت بڑی کامیابی ہے جس کے بعد پوری گورنری کو باغیوں سے چھڑانے کی راہ ہموار ہوگئی ۔یمن کی مسلح افواج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ الظاھر ڈاریکٹوریٹ میں باغیوں کے خلاف کارروائی میں انہیں عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل رہی۔
یمنی فوج نے صعدہ میں دفاعی اہمیت کا علاقہ باغیوں سے چھین لیا ،56جنگجوہلاک
Nov 26, 2018