لاہور ہائیکورٹ کامال روڈ،ہال روڈ،شاہ عالم مارکیٹ،داتادربارکے اطراف 24 گھنٹے میں تجاوزات ہٹانے کاحکم

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ، ہال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ اور داتا دربار کےاطراف تجاوزات 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ڈی سی لاہور صالح سعید عدالت میں پیش ہوئیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ڈی سی لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی صاحبہ عدالتی حکم پر من وعن عمل ہونا چاہیے، بلاامتیاز تجاوزات ختم کر کے سڑکیں بحال کی جائیں۔ ڈی سی لاہور صالح سعید نے عدالتی احکامات پر عملددرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔

مال روڈ کے تاجروں نے عدالتی احکامات کو خوش آئند قرار دیا۔ مال روڈ تو بڑی حد تک تجاوزات سے صاف ہے البتہ انتظامیہ کوہال روڈ اور شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات ختم کرانے میں خاصی محنت کرنا پڑے گی۔
 

ای پیپر دی نیشن