سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں موسلادھار بارش نے 30 سال کا ریکاڈ توڑ دیا

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں جاری موسلادھار بارش نے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سعودی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ مشرقی علاقے میں ہونے والی بارش سے زیریں علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ مجموعی طور پر 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ میونسپلٹی نے اب تک 2.4 ملین مکعب میٹر پانی علاقے سے باہر نکال دیا ہے اور 3500 افراد امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن