امریکا میں پیر کے روز موسم کی صورت حال کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وسطی مغربی علاقوں میں آنے والی برفانی آندھی کے سبب 1240 کے قریب فضائی پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کے بعد امریکا میں تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے بہت سے مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں National Weather Service کے ایک ماہر بوب اوراوک کے مطابق کینساس کے شمال مشرقی علاقوں سے لے کر شکاگو تک برفانی آندھی کے حوالے سے وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔ان علاقوں میں زور دار آندھی کی فی گھنٹہ رفتار 48 سے 56 کلومیٹر کے درمیان ہے۔ توقع ہے کہ اس دوران برف کی سطح 15 سے 30 سینٹی میٹر تک بلند ہو جائے گی۔پروازوں سے متعلق ایک ویب سائٹ کے مطابق اتوار کی شام تک امریکا آنے جانے والی 1240 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔