ایمان کی بقا عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پر منحصرہے :عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام واہگہ بارڈر کے قرب وجوار علماء کرام کا اجلاس جامعہ حنفیہ قادریہ چوک یادگار شہیداں مناواں لاہور میں زیر صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست جانشین مفسر قرآن حضرت مولانا قاری جمیل الرحمن اختر قادری کے منعقد ہوا اجلاس میںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق،مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا عبیدالرحمن معاویہ، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار ، قاری عزیز الرحمن، مولانا محمود الرشید حدوٹی، مولانا آصف حمید، مولانا عبد الحکیم اطہر، مولانا اسلام الدین و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں علاقہ بھر میں ختم نبو ت کورسز، دروس ختم نبوت اور سکولز اور اکیڈیمیز میں کئی تربیتی کورسز طے کیے گئے اور تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے مختلف پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔مولانا قاری جمیل الرحمن اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا یمان کی بقا عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پر منحصر ہے قادیانیت کا فتنہ زہرناک اور امت مسلمہ کے ایمان کا قاتل ہے نسل نو کو قادیانیوں کے غلط عقائد سے بچانا امت کے فرائض میں شامل ہے

ای پیپر دی نیشن