لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دوسری سالا نہ الحمرا نیشنل ایگزی بیشن کا انعقاد 28نومبر 2019بروز جمعرات سہ پہر 2بجے الحمرا آرٹ گیلری میں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ مہمان خصوصی ہونگے۔الحمرا کے اس باقاعدہ سالانہ آرٹ شو میں پاکستان بھر سے آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔قومی سطح کی اس نمائش میں 145آرٹسٹوں کے 250فن پارے آویزاں کئے جائیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ دور حاضر میں آرٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، لوگوں کو اس نمائش میں ہمارے مصور کا اعلیٰ کام دیکھنے کا ملے گا،الحمرا ہر برس اس نمائش کا باقاعدہ انعقاد کروا رہا ہے، اس سے خصوصا نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دوسری الحمرا نیشنل ایگزی بیشن 28نومبر کو ہوگی
Nov 26, 2019