لاہور () انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا عبدالوحید مکی، مولانا اسد محمود مکی،مفتی شاہد محمود مکی، مولاناعبدالصمد مکی ، پیرمحمد شکیل اختر، مولانا قاری احمد علی ندیم ، مفتی اختر حسین اور مولانا جمال الدین نے ناروے میں سیان نامی تنظیم کے بانی آرنے تھومیر نامی ملحد شخص کی طرف سے قرآن مجید کو نذرِ آتش کرنے کے افسوس ناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید اضطراب اور غم و غصہ پایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی بھی صورت میں آزادی اظہار رائے کے نام پر حضور اکرمؐ کی شان اقدس میں گستاخی اور قرآن مجید نذرِ آتش کرنے جیسے واقعات ، عالمی سطح پر حالات خراب کرنے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی مذموم سازش ہے اس جیسے واقعات کو روکنے کے لیے مسلم حکمرانوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی راہنماؤں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
قرآن مجید کی بے حرمتی پرمسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے:ڈاکٹر سعید عنایت اللہ
Nov 26, 2019