مقدس اوراق کیخلاف جسارت کا مرتکب تمام ادیان کا مجرم ہے:قاضی نیاز حسین

Nov 26, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے ناروے میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس اوراق کیخلاف جسارت کا مرتکب تمام ادیان کا مجرم ہے۔خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی ؐکے مقدس سینے پر اترنے والی جلیل القدر آخری الہامی کتاب مقدس اوراق پوری انسانیت کیلئے سرچشمہء ہدایت ہے۔جس سے ہدایت کے سرچشمے پھوٹتے اور پوری دنیا کو سیراب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب عالَم ،الہامی کتابوں کے احترام کے قائل ہیں اور خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔ اقوا م متحدہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ناروے حکومت پر مجرم کے مواخذہ کیلئے دبائو ڈالے۔ تاکہ ایسی بدبختی کوئی اور کرنے کی جرأت نہ کرسکے۔

مزیدخبریں