لاہور(آئی این پی) شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ودیگرکیسزکی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، نیب لاہور نے مختلف انڈسٹریز کومنجمدکرنے کیاحکامات جاری کر دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات و دیگر مقدمات کی تحقیقات کے دوران نیب نے شریف خاندان کے خلاف مزید گھیراتنگ کر دیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہورنے مختلف انڈسٹریز کومنجمدکرنے کے احکامات جاری کردئیے اور ان احکامات پر فوری عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے منجمد کی جانے والی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری، کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العربیہ، شریف ملک پروڈکٹس شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منجمد صنعتوں میں شریف فیڈملز، رمضان شوگرملز اور شریف پولٹری بھی شامل ہے۔ مستقبل میں شہبازشریف، حمزہ، سلمان اورنصرت شہباز منافع کے حقدارنہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے نیب نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور شریف خاندان کے افراد کے علاوہ ان کے فنانشل ایڈوائزرکو بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات، مختلف انڈسٹریز منجمد:آئی این پی کادعویٰ
Nov 26, 2019