پاک فوج میں تقررو تبادلے: ساحر شمشاد چیف آف جنرل سٹاف، شاہین مظہر منگلا، نعمان محمود کور کمانڈر پشاور مقرر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز بری فوج کے دو میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نیا چیف آف جنرل سٹاف مقرر کرنے سمیت کل سات لیفٹیننٹ جنرلز کی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں اور ان فیصلوں کے تحت بری فوج کی ایٹمی ہتھیار بردار فوج کے سربراہ اور دو کور کمانڈروں کی تبدیلی بھی عمل میں آئی ہے۔ اور سات لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلوں سمیت دو افسران کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی سمیت اعلیٰ سطح کے تبادلے کئے گئے ہیں اور متعدد کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نیا چیف آف جنرل سٹاف مقرر کر دیا جبکہ میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ تبادلوں کے احکامات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی)، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹنٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے محمد سعید صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وزیراعظم ہائوس کی طرف سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے الوداعی ملاقات کی، وزیراعظم نے ان کی ملکی خدمات کو سراہا اور ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی خوشگوار زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...