اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ مخالف تقریر کا معاملہ پر اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواستیں دائر کرائی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی آج سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اٹھارہ نومبر کو وزیرا عظم عمران خان کی تقریر میں عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وکیل کو عمران خان کی تقریر کے اخباری تراشے اور وڈیو کی سی ڈی درخواست کے ساتھ لگانے کا حکم دے دیا۔
عمران کی تقریر‘ اسلام آباد ہائیکورٹ آج توہین عدالت درخواست سنے گی‘ عدالت عالیہ لاہور کا تراشا‘ ویڈیو ساتھ لگانے کا حکم
Nov 26, 2019