لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیگ فیسٹ کے زیر اہتمام ہونے والے سپورٹس گالا میں مختلف ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا۔ جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو میں سپورٹس کے مختلف فائنل مقابلے ہوئے۔ کبڈی میں لاہور لائنز نے، بائیک ریس میں انٹر نشینل بائیکر معین خان، نیزہ بازی میں ملک سردار خاں وٹو غازی کلب نے، سنوکر میں سیالکوٹ کے کھلاڑی ارشد، مکس مارشل آرٹس میں فرقان افضل ملک نے میدان مار کا سیگ چمپین کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تین روزہ ایونٹ میں کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد پہنچی جنہوں نے اچھی کارکردگی پرلاڑیوں کو خوب داد دی۔ کھیلوں کے فائنل مقابلوں کے بعد میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں علی عظمت اور سوچ بینڈ سمیت نامور سنگرز نے پرفارمنس پیش کی۔ ایونٹ کے آخر میں ونرز کھلاڑیوں میں چئیرمین ایس اے گروپ سہیل افضل ملک اور سی ای او شیعب افضل ملک نے ایس اے گارڈن ٹیم کے ہمراہ ونرز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سی ای او شعیب افضل ملک کا کہنا تھا یہ تھا کہ اللہ جتنے کم وقت میں ہمیں کامیابی سے نوازا ہے اس پہ رب کریم کا جتنا بھی شکرادا کریں کم ہے اور انشاء اللہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔