ہیملٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر سے ہیملٹن میں شروع ہوگا، میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مائونٹ مانگینوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے ہرایا، واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 3-2 سے جیت چکی ہے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے شروع ہوگا
Nov 26, 2019