فرانسیسی سیاح میکسیکن شہری سمیت اغواء

Nov 26, 2019

میکسیکو سٹی(اے پی پی) وسطی میکسیکو میں نیشنل پارک کی سیر کو آئے ہوئے فرانسیسی سیاح کو میکسیکن شہری سمیت اغواء کر لیا گیا۔میکسیکن حکام اور فرنچ سفارتخانے کے مطابق اغواء کیئے جانے والے ان کے شہری کا نام فریڈریک مچل ہے جبکہ میکسیکو کے شہری الجنڈرو سانڈی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے ۔ بیان کے مطابق ان دونوں کو نیواڈو ڈی ٹلوکا کے نیشنل پارک سے اغواء کیا گیا اور دونوں اکھٹے ہی ایک گاڑی پر وہاں گئے تھے اور ان کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی سمیت اغواء کیا۔

مزیدخبریں