بیروت (عرب نیوز) لبنانی شہر اوکار میں حزب اللہ تنظیم کے سینکڑوں حامیوں نے امریکی سفارتخانے پر ہلہ بول دیا، احتجاج کرتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کر دیئے۔ ان کا تعلق کمیونسٹ اور سوشل نیشنل پارٹی سے بھی تھا۔ بعض فلسطینی مظاہرین نے بھی مارچ میں شرکت کی۔ پولیس نے عمارت کی طرف پیش قدمی سے روک دیا تاہم مظاہرین نے ایمبسی کے سامنے خاردار تاریں کاٹنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے شیلنگ کرکے منتشر کر دیا۔ شرکاء نے نعرے لگائے۔ امریکہ لبنان کی سیاست میں مداخلت بند کرے۔ کچھ افراد ایرانی سفارتخانے کے سامنے بھی جمع ہوگئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔احتجاج کرتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کر دیئے۔ ان کا تعلق کمیونسٹ اور سوشل نیشنل پارٹی سے بھی تھا۔ بعض فلسطینی مظاہرین نے بھی مارچ میں شرکت کی۔ پولیس نے عمارت کی طرف پیش قدمی سے روک دیا تاہم مظاہرین نے ایمبسی کے سامنے خاردار تاریں کاٹنے کی کوشش کی۔
لبنان: ’’مداخلت بند کی جائے‘‘ امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ، شیلنگ ، متعدد مظاہرین زخمی
Nov 26, 2019