اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بیرون ملک سے ایک موبائل فون پر ٹیکس نہ لینے کی سفارش کردی ہے جب کہ وزارت آئی ٹی نے بھی اس سفارش کی حمایت کردی ، مجلس قائمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایف آئی اے سے ڈیپورٹیشن پر مکمل بریفنگ مانگ لی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آن لائن شاپنگ کمپنی پر نشے کاسامان ودیگر غیراخلاقی مصنوعات کھل عام فروخت کی جارہی ہیں ،بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم یہاں سے سامان خریدتاتھا ،کے پی کے حکومت میں ملزم الیاس کوجن کی سفارش پر لگایاگیاان کا بھی پتہ کیاجائے۔سینٹ قائمہ کمیٹی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی کارروائی پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ اس طرح کے کیس 2015سے اب تک 15کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں .،بچوں سے زیادتی پر جے آئی ٹی بنائی جارہی ہے ۔ملزم الیاس بچوں کونشہ آور ادویات دے کرزیادتی کانشانہ بناتاتھا ،برطانیہ میں سزایافتہ ہونے کی وجہ سے ترکی نے فورا ڈی پورٹ کردیامگر پاکستان میں اس حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔سینٹر رحمان ملک نے کہاکہ بیرون ملک سے سٹوڈنٹس کو ایک موبائل فون لانیکی اجازت ہونی چاہیے اگر سمگلنگ والاایک کنٹینر پکڑ لیں گے تو چار لاکھ افراد کی ڈیوٹی ادا ہوجائے گی ۔ممبر کسٹمز ایف بی آر نے کہاکہ کمرشل امپورٹس اور زاتی استعمال کے لئے موبائل فیس کم کردی ہے 2018 میں ایک کروڑ درآمد کردہ موبائلز سے 28ارب 80 کروڑکا ریونیو حاصل ہوا۔رواں سال چار ماہ میں 67 لاکھ موبائلز کی درآمد سے 15 ارب ٹیکس وصول کرچکے ہیں۔سینٹر رحمان ملک نے کہاکہ آئی پیڈ پر کسٹمز ڈیوٹی وصول نہیں کی جاتی جو زیادہ مہنگا ہے،چیئرپرسن مجلس قائمہ روبینہ خالد نے کہاکہ ملک صاحب وہ کام نہ کریں کہ نمازیں بخشوانے گئے تھے روزے گلے پڑ گئے ایسا نہ ہو کہ آئی پیڈ اور ٹیبز پر بھی ٹیکس لگ جائے قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ بیرون ملک سے ایک فون فری لانے کی اجازت ہونی چاہئے,سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی بیرون ملک سے ایک فون فری لانے کی حمایت کردی ۔بیرون ملک سے ایک فون فری لانے کی اجازت ہونی چاہئیارکان کمیٹی نے کہاکہ سال میں ایک فون لانے والی شرط بھی ختم کی جائے,سات دن میں بیرون ملک جاکر واپس آنے والوں کے لئے رجسٹریشن کی شرط ختم کی جائے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہاکہ بچوں سے زیادتی کے واقعات ایک ناسور بنتا جارہا ہے, مانسہرہ میں زیادتی کا شکار دو دن تک زندہ ایک کھائی میں پڑی رہی ناروے واقعے سے زیادہ ہمیں اس واقعے کی مزمت کرنی چاہئے اس واقعہ پر جلوس کیوں نہیں نکلتے مظاہرہ کیوں نہیں ہوتے کل ہم سب کو اس پر اللہ تعالی کو جواب دینا ہوگاکہاگیا ہے سب اچھا ہے اگر سب اچھا ہوتا تو دودن کی بچی کھائی میں نہ پڑی رہتی سب اچھا نہیں ہے کچھ توہے تو غلط ہورہا ہے ۔سینٹر مولانا غفور حیدری نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ ایسے واقعات پہ واقعات ہورہے ہیں ریاست کے اندر ریاست نہیں بنائی جاسکتی یہ ریاستی اداروں کی زمہ داری ہوتی ہے۔چئرپرسن قائمہ کمیٹی نے کہاکہ عجیب بات سنی ہے بچوں کی زیادتی والی ویڈیوز بنانے والے سہیل ایاز کا ٹرائیل ان کیمرہ ہوگا۔
قائمہ کمیٹی آئی ٹی کی بیرون ملک ایک فون پرٹیکس نہ لینے کی سفارش،ڈیپوٹیشن پربریفنگ طلب
Nov 26, 2019