چین کی کمیونیسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری چین کے صدر شی جن پھنگ نے یونائٹیڈ روس پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پارٹی کی اعلی ترین کمیٹی کے چیئرمین بورس گریزلویف کررہے تھے۔ شی جن پھنگ نے یونائیٹڈ روس پارٹی کی19 ویں کانگریس کے کامیاب انعقادپرمبارکباد پیش کی اور چین۔ روس حکمران جماعت کے مکالمے کے 7 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے بورس گریزلویف اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور روسی صدر پیوٹن نے مشترکہ طور پر نئے دور میں چین اور روس کے مابین باہمی تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے، اب چین اور روس ایک دوسرے کے مضبوط اسٹریٹجک حامی ہیں اور یہ بات عالمی امن اور ترقی کے تحفظ کے لئے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔