سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے منعقد کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی ویڈیو جاری کردی ہے، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے منعقدہ بارہ کوڈا مشق 2 سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں متعدد متعلقہ ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی حصہ لیں گے۔ وڈیو میں سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ اور انسانی ترقی کے لئے سمندر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے سمندری ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بارہ کوڈا مشق کے دوران بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سمندری ماحول کی حفاظت کے سلسلے میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔
سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے منعقد کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی ویڈیو جاری، مشق 2 تا 4 دسمبرہوگی، ترجمان پاک بحریہ
Nov 26, 2019 | 16:35