احتساب عدالت: شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے 3 ملزموں کو 7، 7 سال قید

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے تین ملزموں کو سات ،سات سال قید اورپچاس ،پچاس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے ریفرنس کا فیصلہ سنایا۔ملزموں ذیشان ،مقصود اور ظہیر ناصر کے خلاف نیب نے 2019 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ملزموں نے ایل ای ڈی کی خریدوفروخت میں شہریوں کو منافع کا لالچ دیکر فراڈ کیا۔ملزمان نے مجموعی طور پر 30 سے زائد افراد سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔

ای پیپر دی نیشن