مشتعل شخص نے کار جرمن چانسلر آفس  کے دروازے سے ٹکرا دی، گرفتار عالمگیریت مخالف نعرے درج تھے

Nov 26, 2020

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن دارالحکومت برلن میں ایک سیاہ کار چانسلر کے دفتر کے دروازے سے جا ٹکرائی۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایک گاڑی تیز رفتاری سے چانسلر دفتر کے دروازے کی طرف بڑھی اور اس کے سامنے لگی لوہے کی سلاخوں سے ٹکرا گئی۔ گاڑی پر سفید رنگ سے عالمگیریت کی سیاست بند کرو اور تم نے بچوں اور بزرگوں کے ناحق قتل کو بھلا دیا، کے نعرے درج تھے۔ پولیس کا کہنا ہے ابھی کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی گئی۔ عمارت کا گیٹ معمولی سا ٹیڑھا ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد گاڑی کے مشتعل 54 سالہ ڈرائیور کو چانسلر دفتر کے سامنے سے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ برلن پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس واقعے کے پیچھے کون سے عناصر کار فرما ہو سکتے ہیں؟۔ اس بارے میں ابھی کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے۔

مزیدخبریں