ہائیکورٹ: قرآن پاک کی تعلیم کی نصاب میں شمولیت، پنجاب حکومت کو جواب کیلئے مہلت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے جس کو بنچ نے منظور کر لیا۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم سکولز میں دینے کیلئے اسے نصاب کا حصہ بنایا جائے اور اس کیساتھ ساتھ قرآن مجید غلطیوں سے پاک شائع کرنا قرآن بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ درخواست پر مزید سماعت 8 دسمبر کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن