لاہور(کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں شوگر ملوں کی چینی کی مارکیٹ میں سپلائی بڑھنے کے بعد 92 سے 93 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ۔ جنر ل سٹوروں اور عام دوکانوں پر شوگر ملوں کی چینی کی فی کلوکے پرچون ریٹ میںکوئی کمی نہیں آئی اور ریٹ 110 روپے فی کلوتک رہا۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق آلو کا ریٹ 75سے 90 روپے فی کلو رہا جبکہ درجہ اول کے ٹماٹر کی قیمت بھی 120سے 130روپے فی کلو تک رہی جبکہ ماڈل بازاروں اور بعض سہولت بازاروں کے علاوہ کہیں بھی سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں ہوئی اور مختلف علاقوں میں ریٹ 10 سے 30 فیصد تک زیادہ رہے ادرک کی قیمت 600 سے 800 روپے فی کلو تک رہی ۔ برائلر گوشت فی کلو 296 روپے، زندہ مرغی کا فی کلو ریٹ 204 روپے اور انڈوںکے فی درجن ریٹ میں اضافہ کے بعد اس کا ریٹ 174 روپے فی درجن رہا جبکہ آٹے کی پرچون میں فی کلو قیمت 40 سے 85 روپے اور تھوک میں چاول کی قیمت 135 سے 155 روپے فی کلو رہی، نئی سپر باسمتی چاول کا ریٹ 100 روپے فی کلو سے 110 روپے فی کلو تک رہا۔
سبزیوں، پھلوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت محدود، ادرک 800 روپے تک کلو
Nov 26, 2020