لاہور (پ ر ) صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ لاہور کامیاب رہا اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں انکی کارکردگی کو سراہا اور وزیر اعظم نے لوگوں کی عزت اور خدمت پر زور دیا صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان سچے اور دیانتدار انسان ہیں اور اپوزیشن کو یہ ہی بات ہضم نہیں ہوتی ۔اپوزیشن نہیں چاہتی کہ گاڑی پٹری پر چڑھے کیونکہ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہے کہ غریب عوام کو انکے حقوق دے کر ان کے دلوں پر حکمرانی کریں صوبائی وزیر نے کہا اپوزیشن جماعتیں اپنے کردار کی وجہ سے عوام کی نظروں میں گر چکیں ہیں اگلے ڈھائی سالوں میں عمران خان نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے لیے تمام پارلیمنٹیرین اور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپوزیشن کردار کے باعث عوام کی نظروں میں گر چکی :نعمان لنگڑیال
Nov 26, 2020