کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر2 میرج ہا ل، 6 ر یسٹو ر نٹ کوجرمانہ

Nov 26, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارلحق نے کرونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کے بارے میں تفصیلات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ گز شتہ روزضلع بھر میں کل 22میرج ہا لز اور 36 ریسٹو رنٹ چیک کئے گئے اورکرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مر تکب 02 میرج ہا لز کو 15000 روپے کا جرمانہ جبکہ 6 ر یسٹو ر نٹ کو30000 روپے کا جرمانہ کیا گیا اپنے آ فس میں منعقد ہ جا ئزہ اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈ ی ضلع میں کل 132کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے124 ضلع ر اولپنڈی جبکہ08دوسرے اضلاع کے مریض ہیںپو ٹھوہار ٹائون میںکورو نا وائرس کے29کنفرم مر یض ، کینٹ میں38، راول ٹائون میں29، گو جر خان میں18، ٹیکسلا میں 03 ،مر ی میں01،کلر سیداں میں03، جبکہ کہوٹہ میں بھی03 کنفرم مریض ر پورٹ ہوئے ہیں۔ ہو لی فیملی ہسپتال میں اس وقت 40، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں18،ہا ر ٹس انٹر نیشنل میں03، ریڈ کر یسنٹ میں05 جبکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آٖ ف یورالوجی میں46مر یض موجود ہیں۔گز شتہ روز کورونا کے باعث08 اموات ہوئیں جن میں 56سا لہ نور فا طمہ ،75 سا لہ حا جی نواب ، 50 سا لہ نیاز، دانیال، 79 سالہ سکینہ بی بی، 54 سا لہ ما ہری، 74سا لہ صا بر خان اور 64 سالہ شمیم اختر شا مل ہیں۔

مزیدخبریں