عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹر نیشنل کی  وزیر اعلیٰ سندھ سے دردمندانہ اپیل

کراچی(سٹی نیوز) عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹر نیشنل گذشتہ30 بس سے انسانی بھلائی کے لئے مختلف شعبوں خصوصاً سندھ سمیت پورے ملک میں مختلف خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہنگامی حالت مثلاً زلزلہ‘ سیلاب‘ قحط و خشک سالی‘ ڈینگی اور اب گذشتہ سال سے کویڈ19  میں کروڑوں روپے سے تعاون کررہا ہے۔ ترجمان عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ شکیل دہلوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ15 دنوں سے دو ٹرکوں کوڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے عملے نے غیر قانونی طو رپر قبضہ میں لیا ہوا ہے۔ ترجمان نے وزیر اعلیٰ سندھ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان دو ٹرکوں کو چھوڑیں تاکہ فلاحی کاموں اور پبلسٹی میں استعمال کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...