علامہ خادم حسین رضوی قوم کو نیا ولولہ اور نئی زندگی دے گئے‘ پیر عظمت علی ہمدانی 

کراچی (نیوز رپورٹر) علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے مثالی کردار کے ذریعے قوم کو تازہ ولولہ اور نئی زندگی عطا کی. مقام مصطفی اور ناموس رسالت کا جو سبق علامہ اقبال نے کلام کے ذریعے پڑھایا علامہ رضوی نے کردار کے ذریعے دکھا کر اور ازبر کرا کیقوم کو حیات نو سے نوازدیا. راہ خدا میں جان نثار کرنے سے بندہ زندہ و جاوید ہوجاتا ہے اور ناموس رسالت پر جان نثار کر کے زندگی بخش بن جاتا ہے حقیقی زندگی دل زندہ ہونے سے حاصل ہوتی ہے دل زعشق او توانا می شود خاک ہمدوش ثریا می شود انہوں نے کردار سے ثابت کیا کہ ہماری پہچان آن ایمان دین اور آئین رسالت ہے  ان خیالات کااظہار پیر سیدعظمت علی شاہ ہمدانی نے مجلس تحفظ شعار اسلام کے زیر انتظام دارالعلوم قمرالاسلام میں منعقد عظیم الشان تعزیتی اجتماع سے کیا . انہوں نے مزید کہا کہ ان کے جنازہ کے فقید المثال اجتماع نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ مسلک غلامان مصطفی کا ہے یہاں نظام مصطفی کیعلاوہ اور نظام کامیاب اور نفع بخش نہیں ہو سکتا . اس ملک کو لبرل بنانے والوں کی امید پر اس سے پانی پھر گیا ہے اور ناموس رسالت کیقانون کو بے اثر کرنیوالوں کے منصوبے بھی ناکام ہوتے نظر آ رہے ہیں اس موقع پرعلامہ ڈاکٹر کوکب نورانی ‘ثروت اعجاز قادری‘رکن سندھ اسمبلی علامہ محمد قاسم فخری . پیر سید عبدالقادر شاہ شیرازی نائب امیر جماعت اہلسنت کراچی. سید رفیق شاہ ڈاکٹر صحبت خان کوہاٹی .پیر ازہر علی شاہ ہمدانی ‘ پیر فاروق حیدر شاہ ہمدانی‘مفتی محمد  عابد جان نعیمی‘ سید جواد شاہ . علامہ محمد اقبال قادری . علامہ ظفر اقبال قادری .علامہ سید ذوالفقار شاہ گیلانی . مفتی نوید عباسی . علامہ محمد سعید قادری . مولانا محمد شریف قاسمی. قاری شاہد حسین سعیدی. صوفی عبدالطیف ہزاروی. مولانا عبدالقادر ہزاروی . قاضی محمد زاہد حسین . محمد ریاض نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن