خانیوال(خبرنگار)ڈسٹرکٹ بار فرینڈز گروپ کے زیراہتمام کرسچن لائرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نومنتخب صدر روبنسن اے بھٹی کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقدکی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نعیم ناصر تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر رائو محمد جمیل نے کہاکہ روبنسن اے بھٹی کا کرسچن لائرایسوسی ایشن آف پاکستان کاصدر منتخب ہونا نہ صرف فرینڈز گروپ بلکہ ڈسٹرکٹ بار ضلع خانیوال اور جنوبی پنجاب کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ روبنسن بھٹی ہمیشہ عدل وانصاف کی فراہمی آئین وقانون کی بالادستی اورانسانی بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کی ۔انہوںنے کہاکہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد نہ صرف کرسچن کمیونٹی بلکہ علاقے کی تعمیروترقی کے لیے بھی اپنا بھرپور کردارادکریں گے۔ ڈاکٹر نعیم ناصر نے کہاکہ وکالت کا شعبہ انتہائی مقدس ہے بے سہارا ،مظلوم لوگوںکو عدل وانصاف کی فراہمی کے لیے بنیادی کرداروکلاء برادری کا ہے۔
ڈسٹرکٹ بار فرینڈز گروپ خانیوال کے زیراہتمام روبنس اے بھٹی کے اعزاز میں تقریب
Nov 26, 2020