ایم ڈی اے آفیسرز ٹاؤن کے ڈویلپرز کو جاری کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار‘ عدالت نے نیب کو مزید کارروائی سے روک دیا 

ملتان (کرائم رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان کے ججز جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایم ڈی اے آفیسرز ٹاؤن کے ڈویلپر کو جاری کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پٹیشنر زین مرتضیٰ زیدی کے وکیل سید اطہر شاہ بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ایم ڈی اے آفیسرز ٹاؤن بیس سال قبل بنایا گیا معاہدے کے مطابق سیوریج بچھائی گئی پختہ سڑکیں بنیں سٹریٹ لائٹ کا بھی انتظام کیا گیا پارک بنائے اور کمیونٹی ہال کے لیے اراضی ایم ڈی اے کو منتقل کر دی گئی مزید مطالبہ پورا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن