خیر پور کے مفلوک الحال ملازمین اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور

خیرپور(بیورورپورٹ)یومہ اجرت نہ ملنے اور گھر میں فاقوں سے تنگ ملازمین نے بیمار بچے ریڑھی میں لادکربچے فروخت کرنے کی آوازیں لگا نا شروع کردی۔ مسمات حور خاتوں،شہمیر شیخ،الطاف عباسی کی قیادت میں یومیہ اجرت کرنے والے ملازمین نے ٹاؤن انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندگان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے اوربیمار گھروالوں کا علاج کرانے سے بھی قاصر ہیں، مظاہرین نے سپریم کورٹ،سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ ہم سندہ حکومت اور سیاسی جماعتوں سے مایوس ہیں از خود نوٹس لے کرانصاف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن