ملتان (سپورٹس ڈیسک) نوجوان کرکٹر حیدر علی نے نے کہاہے کہ دورہ انگلینڈ میں یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب نیوزی لینڈ میں بھی ان کی موجودگی سے فائدہ اٹھائوں گا۔ایک بار پھر یونس خان سے اپنی بیٹنگ کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ یونس خان جب دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ تھے تو ان سے بہت کچھ سیکھا تھا، انہوں نے پچ ریڈ کرنے کے بارے میں بتایا جس سے فائدہ ہوا۔حیدر علی نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، ان کا انگلینڈ اور سائوتھ افریقا میں کھیلنے کا تجربہ ہے اس لیے نیوزی لینڈ میں کھیلنے میں مشکل نہیں ہو گی۔
یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب نیوزی لینڈ میں بھی فائدہ اٹھاوں گا، حید ر علی
Nov 26, 2020