کہروڑپکا (خبرنگار )موضع بیلہ واگھہ کی رہائشی فوزیہ بی بی نے اپنے خاوند امجد کے ہمراہ بتایا تین سال قبل پسند کی شادی کی جس سے دو ماہ قبل ایک بیٹا پیداہوا پیدائش پر نا راض والد سردارچچا ممتاز اسلم اورقاسم منانے کے لئے آئے اورمجھے اپنے ساتھ گھر لے گئے کمرے میں بند کردیا اوربچہ چھین کر میرے سامنے میرے والد سردار نے گلہ دبا کر مار دیا جبکہ ممتاز اسلم اورقاسم نے اسلحہ کے زورپر مجھے قابو کئے رکھا ۔ گھروالوں کو اطلاع دی پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے اورسردار کو گرفتارکرکے اسے پروٹوکول دیا جا رہا ہے ۔ تاحال تین ملزمان ابھی تک پکڑ نہیں سکی ہے ۔ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتارکیاجائے۔