تبدیلی سرکار نے ملک کو مسائل اور تباہی کے دلدل میں پھنسایا ، راجہ خرم پرویز

Nov 26, 2020

 راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل پی پی پی راولپنڈی ڈویژن راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے گزشتہ دو سال میں ملک کو مسائل اور تباہی کے دلدل میں پھنسایا ہے۔راجہ خرم پرویز نے کہا کہ حکمران اشرافیہ کی گزشتہ ڈھائی سال کی نالائقیوں کی وجہ ایک طرف ملکی عوام مہنگائی بے روزگاری اور مایوسی کا شکار ہیں دوسری جانب عالمی سطح پر پاکستان اپنے دوست ممالک سے محروم ہو چکا ہے، پاکستان کا دوست ملک چین پاکستان سے ناراض ہے اور دوسری جانب خلیجی ممالک  دبئی امارات اور سعودی عرب ایک طرف پاکستان پر ویزوں کی پابندی عائد کر چکا ہے اور ان گلف ممالک میں کام کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کو انکی ملازمتوں سے سبکدوش کیا جا رہا ہے، لیکن اس اہم ترین ایشو پر تبدیلی سرکار صرف اور صرف تماشہ دیکھ رہی ہے۔ ملک میں ایک طرف سٹاک مارکیٹ زبوں حالی کی تصویر پیش کرتی ہے دوسری جانب مہنگاہی اور بے روزگاری کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہیں ۔ 

مزیدخبریں